وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ عوام میں جعلی نوٹسسز کے اجرا کےواقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،مشکوک نوٹس موصول ہونے پر بھیجنے والے سے ہرگز رابطہ نہ کریں ۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا جس میں شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہےکہ شہری ہوشیار رہیں ایف آئی اے کے نام سے جعلی نوٹسسز کے اجرا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، جعلی نوٹسز ای میل ، واٹس ایپ کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں ۔
ایف آئی اے اعلامیہ کے مطابق نوٹسز میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی جعلی تفصیلات درج ہوتی ہیں ، قانونی کارروائی کی دھمکیاں دے کر بھی دھمکایا جاتا ہے ،جعلی افراد تصدیق یا تعمیل کے بہانے ذاتی معلومات حاصل کرنےکی کوشش کرتے ہیں ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اعلامیہ کے ذریعے سےشہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ایف آئی اے کبھی بھی حساس معلومات ،نوٹسز یا فون کالز کے ذریعے طلب نہیں کرتا ، جعلی اور مشکوک نوٹس موصول ہونے پر بھیجنے والے سے ہرگز رابطہ نہ کریں ۔