سابق وزیراعظم نوازشریف نےلندن میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان متحد ہیں، ن لیگ کےکارکنان کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں، پاکستان کےحالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے، شرح سود کم ہو رہی ہے، پاکستان کا گروتھ ریٹ بہتر ہورہا ہے، پاکستان میں ترقی کی رفتاربہتر،مہنگائی کی کمرٹوٹ رہی ہے۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ شہبازشریف دن رات کام کر رہے ہیں،اور وہ دل و جان سے ملک کی حالت بدلنے کی کوشش کررہے ہیں،مسلم لیگ جب بھی حکومت میں آئی ہے پاکستان نے ترقی کی ہے،میں نے ہئ پہلی دفعہ ایشن ٹائیگر کا نعرہ لگایا تھا،اگر خلل نہ آتا تو آج پاکستان جی ٹوئنٹی میں شامل ہوتا ۔
نوازشریف نےتحریک انصاف پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کاکام ہی گاڑیوں کے پیچھےبھاگناہے،ان کی تربیت ہی اس پرہوئی ہے، گاڑیوں کےپیچھےبھاگنا انکےنصیب میں لکھاہے،ہمارے نصیب میں پاکستانی قوم کی خدمت کا فریضہ لکھاہواہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اورکوئی کام نہیں آتا نہ یہ کرسکتےہیں، اللہ نے آپکو موقع دیا، آپکو اقتدار میں لایاگیا آپ نےکیاکیا؟
ان کا کہناتھا کہ وزرائےاعظم کوگھربھیجاگیا،سب کچھ ذاتی مفاد کی خاطرکیاگیا، یہ چیزیں بھولنے والی نہیں، مجھےسیاست سے بےدخل کردیاگیا،پارٹی صدارت بھی لے لی۔