سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12نومبر کی رات کیچ میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلےمیں اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ، ہلاک دہشتگرد خودکش حملہ آواروں کی بھرتیاں کرتاتھا،تعلق مجید بریگیڈ سے تھا، دہشتگردوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب سرغنہ ثناعرف بارو شامل تھا۔
ہلاک دہشتگردوں سےاسلحہ اور گولابارود برآمد کر لیا گیا، علاقےمیں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں عدم استحکام پیداکرنےکی کوششوں کوناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں، بلوچستان کاامن،استحکام اورترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنےنہیں دیں گے۔