وزیراعظم نے گاڑیوں کی درآمدی پالیسی کےغلط استعمال کانوٹس لےلیا ہے اور بیگج اسکیم کی گاڑیوں کی فروخت3سال سےقبل نہ ہونےکی پالیسی فنانس بل میں شامل کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آرحکام کوپالیسی پرعملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ کسٹمزحکام گاڑیوں کی درآمدی پالیسی پرعملدرآمد کرانےمیں ناکام ہوئےہیں، نئےبجٹ میں پالیسی کاغلط استعمال روکنےکیلئےقوانین کومزید سخت کیاجائے
وزیراعظم نے بیگج اسکیم کی گاڑیوں کی فروخت3سال سےقبل نہ ہونےکی پالیسی فنانس بل میں شامل کرنےکی ہدایت کر دی ہے ۔ کمرشل امپورٹر اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے گاڑیاں بک کرواتے ہیں۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق گاڑی پاکستان میں آتےہی استعمال کی بجائے مارکیٹ میں فروخت کردی جاتی ہے، تجویزکامقصد استعمال شدہ گاڑیوں کےاستعمال کی حوصلہ شکنی ہے، بجٹ تجاویزکی تیاری سٹیک ہولڈرزکی جانب سےاتفاق رائےسےکی گئی ۔