تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے دو ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا رکن اسمبلی کو چلان کرنے پر ٹریفک پولیس نے اپنے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایم پی اے شیر علی آفریدی کو 500 روپے جرمانہ کیا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایم پی اے نے ٹریفک اہلکاروں کی بدسلوکی کی شکایت کی جس پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار کے کہنے پر ہم نے گاڑی کھڑی کردی۔میرے بھائی نے تعرف بھی کروایا لیکن ٹریفک اہلکار نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔