وفاقی حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت ممکنہ طور پر 12 جون کو 2024-25 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جسے ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کی تازہ شرائط کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا جائے گا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بجٹ سے قبل ہی فی واٹ کی قیمت میں 8 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 180 واٹ کا پینل تقریبا 1440 روپے تک مہنگا ہو گیاہے جبکہ 588 واٹ کا پینل 4 سے 5 ہزار روپے تک مہنگا ہو گیاہے ۔