وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
کارڈ کے ذریعے ڈھائی لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ لیا جا سکےگا۔ پنجاب بھرکے 40 ہزار فارمرزکو کارڈ کے ذریعے ایک ماہ میں قرضے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے قرضے کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کردی۔ مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے لائیو اسٹاک فارمرز کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں ڈیری فارمنگ کیلئے اسکیم تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں مقیم مرد اور خواتین کو ڈیری فارمنگ کیلئے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب بھر میں 40 ہزار فارمرز کوپنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے قرضے دیئے جائیں گے۔
دوران بریفنگ کہا گیا کہ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم سے چار لاکھ جانور میٹ ایکسپورٹ کے لئے میسر ہونگے، فارمرز کو جانوروں کی فری ڈیگنگ، فری انفیمی نیشن سروسز، ونڈا اور سائلج کی کوالٹی کی ٹیسٹنگ سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب لائیو سٹاک فارم کے ذریعے فارمرز کو ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا آسان قرضہ دیا جائے گا، پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمر 30 دن میں قرضہ ادا کر سکے گا، پنجاب میں اینیمل آئیڈینٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم سے مویشی کی دیکھ بھال میں آسانی ہوگی۔