مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر پارٹی مؤقف واضح کردیا۔ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی قرار دے دیا کہا جب وہ ہی سنجیدہ نہیں تو کوئی مذاکرات کیسے کرے۔
نوازشریف نے گزشتہ شب لیگی سینیٹرز کے ساتھ ملاقات میں سب کچھ صاف صاف کہہ دیا۔ نوازشریف نے کہا کہ خود بنی گالہ چل کرگیا،ہمارے خلوص کو کمزوری سمجھا جاتاہے، بےنظیربھٹو سے شدید مخالفت کے باوجود میثاق جمہوریت کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے لیگی سینیٹر کی ملاقات میں مذاکرات کا معاملہ بھی زیربحث آیا، مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے نواز شریف سے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر پارٹی پالیسی سے متعلق سوال کیا، جس پر صدر ن لیگ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود بات چیت کیلئے سنجیدہ نہیں جب وہ سنجیدہ نہیں تو کوئی کیسے مذاکرات کرے؟ بے نظیر بھٹو شہید بڑی سیاسی رہنما تھیں، شدید مخالفت کے باوجود میثاق جمہوریت کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہر وقت روٹھے رہتے ہیں ۔ کبھی انتقام لینے کا نہیں سوچا ۔ ہم جیل میں تھے تو آپ نے اے سی اتروا دئیے ۔ آپ قید ہیں تو ہمارا دھیان بھی ائیر کنڈیشنر کی طرف نہیں گیا ۔ نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو ماضی یاد دلا دیا ۔ بولے بنی گالا مدد مانگنے نہیں گیا تھا ۔ کہا تھا آئیں مل کر چلیں ۔