پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اراکین کے فیصلوں کیخلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کے آغاز کی بھی منظوری دی گئی۔
کور کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ فوری رہائی کے مستحق ہیں، لمبی تاریخوں کی آڑ میں ٹرائلز کو سست روی کا شکار کیا جارہا ہے اور عدّت کیس کو نئی عدالت منتقل کرنا ٹرائل کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔
اجلاس میں بشریٰ بی بی کے شوکت خانم ہسپتال سے ٹیسٹس سے گریزکی شدید مذمت کی گئی اور کورکمیٹی نے انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریوں کو بھی مسترد کر دیا۔