بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے نئے جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھا دیئے۔
جمعہ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ان کے وکلا نے سماعت کرنے والے نئے جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی پر اعتراضات عائد کر دیے۔
ملزمان کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نمبر ایک کا جج دوسری عدالت میں اضافی چارج کے ساتھ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا اس لئے وزارت قانون کا نئے جج کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن غلط ہے۔
دوسری جانب احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی پر پراسیکیوشن ٹیم نے بھی اپنے دلائل دیئے۔
تاہم، جج محمد علی وڑائچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔
عدالت وکلائے صفائی کے اعتراضات پر 11 جون کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔