ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یو ایس اے سے شکست کے بعد ٹیم میٹنگ میں کیا ہوا سماء اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔
کرکٹ ٹیم کے امریکا کےہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کےہیڈ کوچ گیری کرسٹن غصہ سے سیخ پا ہوگئے،گیری کرسٹن نے تمام کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں کھری کھری سنا دیں۔
گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیم پلان بنا کر دیا اس کسی نے عمل نہیں کیا،ٹیم گراونڈ میں ایک ہوکر کھیلتی دکھائی نہیں دی،یو ایس اے جب بیٹنگ کررہا تھا تو پہلے ہاف میں آپ سب نے ہمت ہار لی اور میچ شروع سے ہی ہار چکے تھے۔
گیری کرسٹن نے غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی ٹیم سے اگر ہم سپر اوور کے بعد جیت بھی جاتے تب بھی بے عزتی کا مقام تھا،جس پر کپتان بابر اعظم نے غلطی کا ملبہ دیگر کھلاڑیوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حارث نے اچھی باولنگ نہیں کی، سینئیر کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہیے تھا،مجھے کوئی مشورہ نہ دے مجھے خود سب سمجھ ہے۔
شاداب خان،محمد عامر اور محمد رضوان نے گراونڈ میں بابر اعظم کو افتخار احمد کو اوور نہ کروانے کا مشورہ دیا تھا،محمد عامر،حارث روف و دیگر کھلاڑی ڈریسنگ روم میں روتے رہے۔