لاہورہائیکورٹ نےعیدالاضٰحی تک مارکیٹوں کو رات بارہ بجےتک کھلا رکھنےکی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نےعیدالاضٰحی تک مارکیٹوں کو رات 12 تک کھلا رکھنےکی اجازت دیدی،جبکہ ویک اینڈ پررات ایک بجےتک مارکیٹیں کھلی رکھی جا سکیں گی۔
اس کےعلاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عدالت میں مردہ مرغیوں سےمتعلق رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغی تلف کی، مردہ اور مضرصحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیگنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
عدالت نے سماعت چودہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں۔