وفاقی وزیرسرمایہ کاری عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال خان کی بیجنگ میں چیئرمین چائنیز گروپ آف کمپنیزلی کوانگ سےملاقات،وفاقی وزیرسرمایہ کاری کا کہنا تھاکہ پاکستان میں چین سےسرمایہ کاری کیلئےخصوصی مراعات اور سہولیات دیں گے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وفاقی وزیرسرمایہ کاری عبدالعلیم خان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چینی سروس گروپ سےجوائنٹ وینچرپرگفتگو ہوئی ، اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی انویسٹرز کیلئے سرمایہ کاری کا عمل کو آسان بنا رہے ہیں، ایزآف ڈوئنگ بزنس اورون اسٹاپ شاپ جیسےمنفردفیچرمتعارف کروارہےہیں۔
وفاقی وزیرسرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئےپاکستان بزنس پورٹل پرتیزی سےکام ہورہا ہے،سرمایہ کاری میں غیرضروری رکاوٹیں ختم،آن لائن سہولیات کو یقینی بنائیں گے،پاکستان میں چین سےسرمایہ کاری کیلئےخصوصی مراعات اورسہولیات دیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرتجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان چین سےدوطرفہ تجارتی سرگرمیوں کےفروغ کاخواہاں ہے،کامیاب دورہ چین سےسرمایہ کاری پرمثبت اثرات مرتب ہونگے، بیجنگ میں ہونیوالے اجلاس میں سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔