انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلبہ وطالبات نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کےطلبہ و طا لبات نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔وفد نے یاد گارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کے بلند درجات کے لیے خصو صی دعا کی۔
شرکاء کو پا ک فوج کے ملک و قوم کے لیے کلیدی کردار، لازوال قر با نیوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
طلباء کو فوجی طرز زندگی دکھائی گئی اور انہیں بکتر بند گاڑیوں کی سیر کروائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔
طلبہ و طالبات کوجنگی ہتھیاروں سمیت اسلحے اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں آگا ہی فراہم کی گئی۔
طلبہ وطالبات کو فائرنگ کےطریقہ کار کےبارےمیں بھی بتایا گیا۔اس دورے کا مقصد عوام اورفوج کےدرمیان تعلقات کو مزیدمضبوط بنانا ہے،طلبہ و طا لبات کا کہنا تھا کہ ''پاک فوج کتنی جدوجہد کے ساتھ ہماری حفاظت کررہی ہے''۔
''ہمیں جو سوشل میڈیا پردکھایا جا تا ہے اورنیگیٹویٹی پھیلائی جاتی ہے، آج ہمیں پتہ چلا کہ سارے پراپیگنڈے جھوٹے ہیں پاک فوج نہ صرف سرحدوں پر بلکہ ملک کے اندر بھی امن و امان قائم رکھنے کے لیے پُر عزم ہے ''۔
''پاک فوج گرمی کے سخت موسم میں بھی ٹریننگ کر رہی ہے اور اِن کے حو صلے بلند ہیں۔