یکم جنوری 2024 سے 31مئی 2024 تک پاک فوج نےخیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف 505 آپریشنزکئے،ان آپریشنز کے دوران 259 خوارجیوں کو جہنم واصل کیاگیا۔
پچھلی دودہائیوں سےپاکستان کو شدید دہشتگردی کاسامنا ہے،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیےافواج پاکستان نےمربوط اورمنظم اندازمیں مختلف آپریشنز کیے۔
دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 87 ہزار سے زائد افراد نےقیمتی جانوں کی قربانی دی، اگست 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر نےسر اٹھایا۔
دہشتگردانہ کارروائیوں کےباوجود پاک فوج دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پرعزم ہے، اس سلسلےمیں پاک فوج کی جانب سے ان خوار جیوں کے خلاف سال بھر سے بلا تسلسُل کارروائیاں جاری ہیں۔
یکم جنوری 2024 سے 31مئی 2024 تک پاک فوج نےخیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف 505 آپریشنزکئے،ان آپریشنز کےدوران 259 خوارجیوں کو جہنم واصل کیاگیا۔
پاکستان نےدہشتگردی کی جنگ کا بحیثیت قوم یکجا ہوکربہادری سے مقابلہ کیا ہے، ہمارا یہ سفر قربانیوں اور لازوال حوصلوں کی ایک شاندار مثال ہے۔
پاک فوج کا یہ عزم ہےکہ"دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، انشاء اللہ"۔