بھارت کی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں نریندر مودی کی جماعت کو توقع سے کم نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے اور اس صورتحال میں بھارتی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے اور چار سالوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 4390 پوائنٹس کمی کے بعد گزشتہ چار برسوں کی کم ترین سطح 72 ہزار 79 پوائنٹس پر آگیا۔ ان غیر متوقع انتخابی نتائج کے باعث بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی جس سے سرمایہ کاروں کو 30 لاکھ کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا۔
بھارت میں آج لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جارہی ہے جس میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی زیر قیادت اتحاد کو توقع سے کم نسشتیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔