رواں سال طب کے شعبے کا ( میڈیسن پرائز ) نوبل انعام دو سائسدانوں کیٹلن کریکو اور ڈاکٹر ڈریو ویس مین نے مشترکہ طور پر جیت لیا ہے۔
کیٹالین کریکو ایک ہنگرین-امریکن بائیو کیمسٹ ہیں جبکہ ڈریو ویس مین ایک امریکی ڈاکٹر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فزیالوجی یا طب کا نوبل انعام سائنس دانوں کے ایک ایسے جوڑے کو دیا گیا ہے جس نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی ویکسینز بنیں۔
Someone is receiving exciting news from Thomas Perlmann, the secretary of the medicine committee. Find out who will receive this year’s #NobelPrize in Physiology or Medicine – we’re just moments away from breaking the news.
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 2, 2023
Photo: Yanan Li. pic.twitter.com/Mt6SB4TYwF
یہ ٹیکنالوجی وبائی مرض سے پہلے تجرباتی تھی لیکن اب دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو دی گئی ہے۔
اسی mRNA ٹیکنالوجی پر اب دیگر بیماریوں اور یہاں تک کہ کینسر کے لیے بھی تحقیق کی جا رہی ہے۔
سائنسی دنیا کے سب سے باوقار انعامات میں سے ایک انعام کا انتخاب سویڈن کی کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل یونیورسٹی کی نوبل اسمبلی نے کیا۔
BREAKING NEWS
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 2, 2023
The 2023 #NobelPrize in Physiology or Medicine has been awarded to Katalin Karikó and Drew Weissman for their discoveries concerning nucleoside base modifications that enabled the development of effective mRNA vaccines against COVID-19. pic.twitter.com/Y62uJDlNMj
یہ انعامات، جو پہلی بار 1901 میں دیے گئے تھے سویڈن کے ڈائنامائٹ کے موجد اور امیر تاجر الفریڈ نوبل نے بنائے تھے اور یہ سائنس، ادب ، امن اور معاشیات میں کامیابیاں سمیٹے والوں کو دیے جاتے ہیں۔
پچھلے سال کا میڈیسن ایوارڈ سویڈن کے سوانتے پابو کو انسانوں کی ابتدائی اور ناپید ہوجانے والی نسل 'نیندرتھال' کا جینوم ترتیب دینے پر دیا گیا تھا۔
ماضی کے دیگر فاتحین میں الیگزینڈر فلیمنگ شامل ہیں جنہوں نے پینسلن کی دریافت پر 1945 کا انعام اور کارل لینڈسٹائنر کو 1930 میں انسانی خون کے گروپوں کی دریافت پر انعام دیا تھا۔