جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے سن لوس 107 رنز کی ناقابل شکست اور ماریزان کپ 100 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹرز رہیں جبکہ نادین ڈی کلرک نے 29 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ناثرہ سندھو نے 2، ام حانی اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں قومی ٹیم 36.5 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ نے میچ میں 127 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
South Africa win the first ODI 🏏#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/iO5TIxnPV7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 8, 2023
جنوبی افریقہ کی طرف سے نادین ڈی کلرک اور نونکولولیکو نے تین ، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 11 سمتبر کو کھیلا جائے گا۔