ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔
ڈیلاس می کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے5وکٹ پر194رنز بنائے تھے۔ امریکا نے ہدف 18 ویں اوورز میں حاصل کیا۔
اس سے قبل امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کینیڈا نے امریکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز اسکور کیے، نوونیت دھالیوال نے 61 رنزکی بہترین اننگز کھیلی۔
امریکا کی جانب سے نوونیت دھلیوال نے61 اور نکولس کرٹن نے51رنزکی اننگزکھیلی باولنگ میں علی خان، ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
امریکا کے ایرون جونز نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور مجموعی طور پر 40 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔ اننگزمیں 10 چھکے لگائے۔
میچ سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مختصر سی افتتاحی تقریب بھی ہوئی جس میں گراؤنڈ میں کینیڈا اور امریکا کے پرچم کے ساتھ قومی ترانے بجائے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔