پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کنفیوژن سے ڈیلرز کو مالی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم، وزارت خزانہ کی جانب سے عوام کو معمولی ریلیف فراہم کیا گیا اور نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا۔
معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے اعلان کے بعد پمپس سے بڑی مقدار میں کم قیمت پر پیٹرول فروخت کیا گیا، پھراچانک پتہ چلا کہ قیمت پونے پانچ روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالی نقصان کے ازالے کیلئے وزارت پیٹرولیم کو خط لکھیں گے۔