بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے تک مزید مہنگی کردی گئی ۔ اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
عوام مجموعی طور پر 46 ارب روپے کا بوجھ برداشت کریں گے۔ جون،جولائی اور اگست کے لئے فی یونٹ قیمت ایک روپے 90 پیسے سے 3 روپے اٹھائیس پیسے تک بڑھائی گئی۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی 3 روپے 28 پیسے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے ایک روپیہ 90 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ اطلاق تمام ڈسکوز کے ساتھ کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔