سستے تیل کی درآمد کے معاملے پر پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق پاکستانی وفد 9 اکتوبر کو روس پہنچے گا، جہاں تیل اور گیس خریداری کے طویل المدتی معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ روس کے ساتھ معاہدہ عالمی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پاکستان روس سے 60 ڈالر فی بیرل تیل کی خریداری کی تجویز دے گا، مذکورہ قیمت طے ہوئی تو پاکستان کو فی بیرل 10ہزار روپے بچت ہوگی۔ جس پاکستان میں مہنگے پیٹرولیم مصنوعات کی مسلے پر قابو پایاجاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی درآمد اور گیس پائپ لائن بھی مذاکراتی ایجنڈےمیں شامل ہیں جبکہ پاکستان روس سے ٹرانسپورٹیشن چارجز ختم کرنے پر بھی بات کرے گا۔ 2026 سے سے طویل المدتی ایل این جی درآمد معاہدہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔