استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پنجاب کا شعبہ خواتین فعال کر دیا گیا،،تسکین خاکوانی آئی پی پی ویمن ونگ پنجاب کی صدر اور سابق ایم پی اے روبینہ سلہری جنرل سیکرٹری ہونگی۔
آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان کی منظوری سے آئی پی پی ویمن ونگ پنجاب کی صدر اور سیکرٹری جنرل کا تقرر کردیا گیا آئی پی پی ویمن ونگ پاکستان کی صدر منزہ حسن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ شعبہ خواتین کی نئی عہدیداران ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم کیلئے مزید نامزدگیاں عمل میں لائیں گی ۔منزہ حسن کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں گراس روٹ لیول پر پارٹی کے شعبہ خواتین کو منظم کیا جائے گا۔ منزہ حسن نے تسکین خاکوانی اور روبینہ سلہری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایات دیں ہیں کہ وہ کارکردگی دکھائیں اور خواتین کے شعبے کو متحرک کریں