سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ آج نیب ترامیم سے متعلق حکومتی اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان بھی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم ، عدالت عظمیٰ نے انہیں ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت تھی۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سماعت لائیو دکھانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کو چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا تاہم، 3 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔