پاک فوج اور نگران حکومت کے معیشت میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ پاکستانی روپے نے ستمبر میں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی کا اعزاز حاصل کیا۔ پٹرولیم مصنوعات بھی سستی ہو گئیں۔
نگران حکومت اور پاک فوج کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے روپیہ تگڑا ہونے لگا۔ اس وقت روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں سات ہفتے کی بلند ترین سطح پر ہے۔
گزشتہ ماہ کے آخری کاروباری روز یعنی 29 ستمبر کو کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 287.8 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ 5 ستمبر سے لے کر 29 ستمبر تک انٹربینک میں روپے کی قدر میں مجموعی طور پر تقریاً 20 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 333 روپے کی بلند ترین سطح سے سے 40 روپے سستا ہوچکا ہے۔
کاروباری ماہرین کے مطابق پاکستانی روپیہ ستمبر کے دوران دنیا کی بہترین کارکردگی کرنے والی کرنسی بن گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کا تعاون مستقبل میں بھی معاشی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔
دوسرہ جانب پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بھی ستمبر کے آخری ہفتے مسلسل نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ڈھائی ماہ میں پہلی بار یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کی کمی کی گئی۔