گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے فلاحی ادارے کے تعاون سے سکولوں میں مفت طبی معائنے کا اعلان کردیا،کراچی کے سو سکولوں کے بچوں کو روزانہ ناشتہ بھی کروایا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ نجی فلاحی تنظیم کے دفتر کا دورہ کیا۔۔۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا اب کوئی بچہ بھوکا سکول نہیں جائے گا اگلے ہفتے ویب سائٹ لانچ کی جائے گی جہاں سرکاری سکولوں کے مستحق طلبہ کی رجسٹریشن ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خستہ حال دس سکولوں کی تزئین و آرائش کا کام کروا کر ماڈل سکول بنائیں گے، فوڈ سیکورٹی کا بھی آج سے آغاز کردیا گیا ہے،سڑکوں پر رہنے والے بچوں کیلئے بھی غذا فراہم کی جائے گی، صاحب حیثیت افراد کو چاہیے ہمارے ساتھ تعاون کریں، سکولوں میں مفت طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا۔ ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا گورنر سندھ مینڈیٹ سے بڑھ کر کام کررہے ہیں، کل ہم نے فیصلہ کیا تھا آج وہ بہت بڑے کام میں تبدیل ہورہا ہے اسکول کے بچے خود ہی کمائیں گےدنیا کے کئی ممالک میں اداروں نے ڈگری کی شرط ختم کردی ہے، ایک دہائی سے سکولوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔