یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے 31 مئی کو سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔