ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت نکاح کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کےدوران کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا اور خاورمانیکا میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔
عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی وکلا نعیم پنجو،خالدیوسف اوردیگر پیش ہوئے جبکہ کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا بھی کمرہ عدالت حاضری کیلئے پہنچے۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی اپیلیں کسی دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست
دوران سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے اپیلیں کسی دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست کی ہے ،جج نےکیس منتقلی کیلئے رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ کو خط لکھ دیا،خط میں کہاکہ خاور مانیکا کی جانب سے کھلی عدالت میں عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
خاور مانیکا کی جانب سے دوبارہ عدم اعتماد پر فیصلہ سنانا درست نہ ہوگا،عدالت پر عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی،خاورمانیکا اور ان کے وکلاء نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی،بشریٰ بی بی ، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں آج سماعت کے لیے مقرر تھیں۔،استدعا ہےکیس کسی دوسری عدالت کو منتقل کرتے ہوئے وقت بھی طے کیا جائے۔
سماعت کا احوال
سماعت کے دوران خاورمانیکا نےعدالت کو بتایا کہ مجھےکچھ کہنے کے لیے 10 منٹ دیےجائیں،میں بتانا چاہتا ہوں گا کہ میں کس دکھ سے گزر رہا ہوں۔
جس پرجج شاہ رخ ارجمند نےریمارکس دیےکہ اپنے وکیل سےکہیں کہ آپ کی بات بتائیں۔جس پرخاورمانیکا نے کہا کہ میرے احساسات میرا وکیل نہیں بتا سکتا۔
خاور مانیکا اور پی ٹی آئی وکیل میں تلخ کلامی
خاور مانیکا نے پھر کہا کہ مجھے معلوم ہےکیا فیصلہ ہونا ہے،جس پر پی ٹی آئی وکیل نےکہا کہ خاورمانیکا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں،اسی دوران خاور مانیکا اور پی ٹی آئی وکیل میں تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔
پی ٹی آئی وکلا کا خاور مانیکا پر حملہ
خاورمانیکا کے کورٹ روم سے باہرجاتےہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید نعرہ بازی کی ،اس دوران پی ٹی آئی وکلا نےخاورمانیکا کو گھیرتے ہوئے ان پرحملہ کردیا ،اور ان پر تپھڑبرسا دئیے،بوتلیں بھی ماریں۔
واضح رہےکہ غیرشرعی نکاح کیس کیخلاف سزا کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔سیشن کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔