اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر دو سو ستاسی روپے پر آگیا۔
انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں چوراسی پیسے کمی آگئی۔اُدھر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے ۔100انڈیکس460 پوائنٹس بڑھ کر46692 پر پہنچ گیا
دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
تفصیلات کے مطابق پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 202,000 روپے فی تولہ رہی۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔
کم مقدارمیں سونا خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے، 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت اب 173,182 روپے ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 10 گرام 22 قیراط سونا 158,751 روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 1000 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پاکستان میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
تاہم 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہےکہ سونے کے باضابطہ نرخ کی غیر موجودگی میں جیولری کی دکانوں پرصارفین ابہام کا شکار ہیں۔سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سٹہ بازی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے ایسوسی ایشن، گزشتہ ہفتے بدھ سے سونے کی یومیہ قیمتیں جاری نہیں کر رہی۔