مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرارہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔رواں ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 36 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے کے باضابطہ نرخ کی غیر موجودگی میں جیولری کی دکانوں پر صارفین ابہام کا شکار ہیں۔سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سٹہ بازی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے ایسوسی ایشن، گزشتہ ہفتے بدھ سے سونے کی یومیہ قیمتیں جاری نہیں کر رہی۔