سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا۔
پیر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے جیل کے گیٹ تین پر سردار تنویر الیاس کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم جیل کے باہر استقبال کے لئے موجود ان کے حامیوں نے ناکام بنا دی۔
بعدازاں، ان کے حامی انہیں گاڑی بٹھا کر لے گئے۔
اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ 20 مئی کو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو مارگلہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔