وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک چین پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تائیوان کوچین کاناقابل تنسیخ حصہ تصورکرتاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اورتزویراتی شراکت دار ہیں۔ پاکستان قومی اتحاد کےلئےچینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نام نہاد انتخابات یا حکومت کی خودساختہ تبدیلی تائیوان کے معاملے پر حقائق نہیں بدل سکتی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے واضح کیا کہ پاکستان نے تائیوان کے معاملے پر ہمیشہ چین کے مؤقف کی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔
As an iron-brother and a strategic partner of China, Pakistan has always extended its principled support to the Chinese position on Taiwan and will continue to do so. Pakistan adheres to ‘One China’ policy, regards Taiwan as an inalienable part of the People’s Republic of China…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 26, 2024