پاکستان میں مقیم غیر مسلموں خصوصاً کوئٹہ کی ہندو برادری نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جاری مظالم کیخلاف آواز اٹھا دی۔ کہتے ہیں نام نہاد سیکولر بھارت کو مذہبی رواداری کا سبق پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ کے شانتی نگر کے ہندو باسیوں کا کہنا ہے پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ اذیت ناک سلوک کیا جاتا ہے۔
ہندو کمیونٹی کے افراد نے مزید کہا کہ بھارت خود کو سیکولر ملک کہتاہے مگر وہاں اقلیتیں بالخصوص مسلمان اور چھوٹی ذات کے ہندو غیر محفوظ ہیں، جبکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں اپنے تمام مذہبی تہوار بھی مکمل آزادی اور سکون کے ساتھ مناتی ہیں۔
شانتی نگر والوں کا کہنا ہے ہم بہت امن کیساتھ رہتے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد برطانوی دور سے یہاں رہائش پذیر ہیں ۔۔۔ بڑی خوشحال زندگی گزار رہے ہیں، کوئی پابندی نہیں ہے، اپنی عبادات آزادی کے ساتھ کرتے ہیں، تہوار مناتے ہیں۔