آئے روز احتجاج سے آزادکشمیر کاشعبہ سیاحت شدیدمتاثرہوگیا،عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹرڈاون اورپہیہ جام ھڑتال کی وجہ سےسیاحوں میں خوف ہراس اور گیسٹ ہاوس ویران ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے باربار احتجاج کےباعث آزاد کشمیر کی سیاحتی صنعت مشکلات سےدوچار ہے،شہابی سیاحت سےوابستہ افرادکاکہنا ہےکہ چند دن کی ہڑتال آزادکشمیرکی سیاحت کو کئی سال پیچھے لے گئی۔
ہوٹل مالکان کا کہنا ہےکہ"عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال سےپہلے ہی بہت نقصان اٹھاچکےہیں آذاد کشمیر مزید احتجاج کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
ٹور آپریٹرزکا کہنا ہےکہ کشمیر پرامن سیاحتی خطہ ہےیہاں آئے روز کے احتجاج اور ہڑتال پرپابندی ہونی چاہیے،آذادکشمیر میں احتجاج کی وجہ سےملک بھر سے آنے والے سیاح خوفزدہ ہیں۔
ٹور آپریٹرزکا کہنا ہے کہ"آذاد کشمیر کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے میں بہت وقت لگالیکن ایک ہڑتال ہمیں کئی سال پیچھے لے گئی" "سوشل میڈیا پر آذاد کشمیرسےوائرل ہونے والی احتجاج کی وڈیوز سیاحوں کو آذاد کشمیر سے متنفر کر رہی ہیں"آزاد کشمیر کی پر امن عوام نے آئے روز کے احتجاج کو مسترد کر دیا ہے۔