فروٹ جوس کونسل کے وفد کی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سے ملاقات،وفد نے چیئرمین ایف بی آر سے 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ملک امجد زبیر ٹوانہ سے فروٹ جوس کونسل کے وفد نے ملاقات میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیاوفد میں شیزان، نیسلے، پیپسی، حلیب اور ٹیٹراپاک کے نمائندے شامل تھے۔
فروٹ جوس کونسل کے ممبران کا کہنا تھاکہ 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے باعث فروخت میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے، فروخت میں مزید کمی کی وجہ سے سرکاری آمدنی کو بھی نقصان ہوگا،جوس انڈسٹری پر 18 فیصد جی ایس ٹی پہلے سےعائد ہے،جوسزپر ٹیکسزکی بلند شرح نےدیہی معیشت کوخطرےمیں ڈال دیاہے۔