محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے اس سال مون سون میں بھی معمول سے ذیادہ بارشیں ہوں گے اور زیادہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان ذیادہ متاثر ہونگے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا گزشتہ مہینے اپریل میں بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے، خلیج بنگال پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے جو انڈیا کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا، شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت ذیادہ ہوگا جس سے گلوف کا خدشہ ہے۔
شدید گرمی کی لہر رواں ہفتے برقرار رہنے کی پیشگوئی
خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلاف الرٹ جاری
ہیٹ اسٹروک کیا ہے؟ ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟
حکام کا کہنا تھا کہ بالائی فضا میں موجود ہوا کا ذیادہ دباو، محدود بادلوں کی موجودگی گرمی کی لہر کا باعث ہے۔ اب تک ساہیوال، اوکاڑہ، سبی، بھکر، لاڑکانہ جیکب آباد میں ذیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں سورج کی تپش آج بھی برقرار ہے۔ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال رواں ہفتے اسی طرح برقرار رہے گی۔