نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں تیل کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن بڑھا کر عوام کو اصل ریلیف سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے اضافے کے بعد پٹرول پر 6.94 روپے ہوگیا جبکہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے ہوگیا۔ پٹرول ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 41 پیسے اضافے کے بعد 7.82 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
یاد رہے کہ 16 ستمبر کو بھی او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 88 پیسے بڑھائے گئے تھے، اس وقت مجموعی طور پر ڈیزل پر مجموعی ٹیکسز 96روپے،پیٹرول پر 126روپے فی لیٹر سے زائد ہیں۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نےاپنے قیام کے بعد سے مسلسل 3مرتبہ اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں8روپے کی کمی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں روپے11 کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت روپے 318.18 مقرر کی گئی ہے۔