آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی عالمی سطح پرکوششیں تیز ہوگئیں،اسپین کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں 28مئی کو فلسطینی ریاست تسلیم کرنا کااعلان کردیا۔
ناروے کےوزیراعظم نےکہامشرق وسطیٰ میں امن دوریاستی حل سے آئےگا 28مئی کو فلسطین کو خودمختار ریاست قبول کرلیں گے،دوسری جانب آئرلینڈ کے وزیراعظم نے بھی فلسطین کوتسلیم کرنےکی تصدیق کردی۔
یورپی ممالک کے تاریخی فیصلے پراسرائیل تلملا اٹھا۔صیہونی وزیر خارجہ نےآئرلینڈ اور ناروے میں سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا۔