ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے،محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا موجودہ اسپیل مزید کچھ روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ظاہرکر دیا۔
ملک بھرمیں ہیٹ ویو کا دوسرا اسپیل جاری ہے،ڈی جی موسمیات مہرصاحبزاد خان نے ہیٹ ویو کا اسپیل مزید کچھ دن تک جاری رہنےکا خدشہ ظاہر کردیا۔
ڈی جی موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ اور پنجاب میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کوچھو سکتا ہے،شدید گرمی کے بعد اس مرتبہ مون سون کے دوران اچھی بارشوں کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیراثر رہیں گے،اسلام آباد اورگردو نواح میں بھی موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔