محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے باعث میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے خبردار کیا کہ اگلے دو روز درجہ حرات 46 ڈگری تک اور پھر 23 سے 27 مئی تک سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں 48 سے 50 ڈگری سینیٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معمول سے 6 ڈگری زائد درجہ حرارت ہیٹ ویو میں آتا ہے۔
انہوں نے ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو دوپہر بارہ سے تین بجے تک دھوپ میں نہ نکلنے اور زیادہ مصالحے دار کھانوں اور گرم مشروبات سے پرہیز کا مشورہ بھی دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو میں شہری گرم مشروبات اور مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کریں اور دن 12 بجے سے شام 3 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جائے۔