پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹرز پارٹی ترجمان رؤف حسن پر حملے کے بعد سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔
رؤف حسن نجی چینل کے دفتر سے باہر نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔
لازمی پڑھیں۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
پارٹی ترجمان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹرز ایوان بالا سے واک آؤٹ کر گئے۔
پینل آف چیئرمین کی رکن شیری رحمٰن کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری تھا جس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بتایا کہ ہمارے پارٹی ترجمان رؤف حسن کو زخمی کیا گیا ہے،ان پر حملہ ناقابل برداشت ہے، حکومت جواب دے۔
اپوزیشن لیڈر کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ معاملہ کب اور کیسے پیش آیا، معاملہ قانون کے مطابق ڈیل ہونا ہے، رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
وزیر قانون نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر داخلہ سے بات کر کے آپ سے رابطہ کروں گا۔