غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں حاضری مکمل نہ ہونے پرپرویزالہٰی سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ پرویز الہی بیمار ہیں انکے ٹیسٹ ہورہے ہیں، عدالت نے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں آئی جی پنجاب نے پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ۔۔۔رپورٹ کے مطابق پرویز الہٰی کو لاہور میں 3 راولپنڈی میں 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، پرویز الہٰی گوجرانوالہ اور اٹک میں ایک ایک کیس میں نامزد ہیں۔ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔