ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے جسد خاکی کل تہران لائے جائیں گے۔ نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری سمیت دیگر عالمی رہنما شریک ہوں گے۔
ایران کے ہردلعزیز رہنما ابراہیم رئیسی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ملک بھر میں سوگ، ہرآنکھ آشکبار ہے۔ ہزاروں افراد بھیگی آنکھوں کے ساتھ صدر رئیسی اور ان کے رفقا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے ۔ان کی نماز جنازہ تبریز میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کا جسد خاکی بدھ کو تہران لایا جائے گا ۔ جہاں سرکاری طور پر نمازجنازہ ادا کی جائیگی، جس میں صدر مملکت آصف زرداری سمیت دیگرعالمی رہنما شرکت کریں گے۔ مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں تدفین ہوگی۔
ایرانی عوام اپنے رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تہران میں موجود ہے، ہرکسی نے پرچم اور صدر رئیسی کی تصاویر اٹھارکھی ہیں اور اپنے رہنما کو یاد کررہے ہیں۔
ایرانی ایرانی ڈیزاسٹرمینجمنٹ تنظیم کے سربراہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ملنے والی تمام لاشیں قابل شناخت ہیں ۔ صدر رئیسی اور ان کے رفقا کے ڈی این اے کی ضرورت نہیں ۔ سب سے بہترحالت میں آیت اللہ محمد علی آل ہاشم لاش کی ہے ۔ حادثے کے ایک گھنٹے تک آیت اللہ محمد علی آل ہاشم زندہ تھے۔ انہوں نے حادثے کی اطلاع دی۔
دوسری جانب سانحہ تبریز میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی شہادت پر آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ قومی پرچم سر نگوں ہے، حکومت پاکستان اور پوری قوم ایرانی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔