پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دفاعی چیمپیئن ہونے کا ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
لیڈزمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آلراؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آج ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کیساتھ پوری ٹیم کی اچھی میٹنگ ہوئی، نئے کوچ کی لوجیکل باتیں بہت اچھی لگی ہیں، بطور کرکٹر گیری کرسٹن کا شاندار کیریئر تھا۔
آلراؤنڈر کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد کھیلنے کا انداز بدلا، اسی طرز کی کرکٹ اب کھیلیں گے۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی فل سٹرنتھ کیساتھ کھیل رہے تھے ، یہ اچھا ہوا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم نے تمام تجربات کرلیے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم لوگ بالکل مختلف انداز کیساتھ کھیلیں گے اور سب کو نظر آئے گا، جوفرا آرچر کے آنے سے انگلینڈ ٹیم کی باؤلنگ مضبوط ہوئی ہے ، ہمارے پاس بھی حارث رؤف ایکسٹرا پیس کا باؤلر ہے۔