آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ صنعت نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے لیے مراسلہ جاری کردیا ۔
لاہور میں آٹےاورمیدےکی قیمتوں میں کمی کے بعدڈبل روٹی بھی سستی ہوں گی محکمہ انڈسٹریزنےتمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکواحکامات جاری کرتے ہوئے ڈبل روٹی بھی سستی کرنے کامراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ آٹےکی قیمت میں کمی کےبعدبیکری آئٹمزکی قیمتوں میں کمی کروائیں،آٹےاورمیدےکی قیمتوں میں کمی کااثربیکری آئٹمزپر نہیں کیاگیابیکری ایسوسی ایشنزکےساتھ معاملات طے کرکےقیمتوں کوکم کروائیں۔
محکمہ انڈسٹریز کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈبل روٹی اورمیدےوآٹےسےبنی آئٹمزکاشماربنیادی اشیائےضروریہ میں ہوتاہےپنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ2023 کےتحت ڈپٹی کمشنرز کوقیمتوں کوریگولیٹ کرنےکااختیارہےعوامی فلاح کےپیش نظرخصوصی اقدامات اٹھائے جائیں،احکامات پرعملدرآمدیقینی بناکرواپس رپورٹ جمع کروائی جائے۔