تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18فیصد تک کھو چکا ہوگا۔ آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد تک کھو چکا ہوگا، اور 329 روپے کی سطح تک گر جائے گا۔