انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 34 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔
انگلیڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلی گئی سیریز کا پہلا میچ 53 رنز سے اور دوسرا میچ 65 رنز سے جیتا تھا۔
اتوار کو ہیڈنگلے میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ ویمنز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان ویمنز 4 وکٹوں پر 142 رنز بناسکی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ڈینی وائٹ نے 48 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے۔
پاکستان ویمنز کی طرف سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے بالترتیب 26 اور 45 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں گرٹس شرٹس مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز تک محدود رہیں۔
عالیہ ریاض نے 35 اور گل فیروزہ نے 30 رنز کی اننگ کھیلی ۔
اب دونوں ٹیمیں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں مدمقابل ہونگی جبکہ سیریز کا پہلا میچ 23 مئی کو ڈربی میں کھیلا جائے گا۔