کرغزستان کے نائب وزیراعظم ایدل بیزالوو نے طلبا کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
کرغزستان کے نائب وزیراعظم ایدل بیزالوو نے پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کے ہمراہ بشکیک کی مختلف جامعات کا دورہ کرکے پاکستانی طلبا سے ملاقات کی ہے اور طلبا کو یقین دہانی کروائی کہ مار پیٹ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
نائب وزیرعظم نے اپنی حکومت کی طرف سے طلبا سے معافی بھی مانگی اور انہوں نے اعتراف کیا کرغزستان کی انتظامیہ طلبا کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
ایدل بیزالوو کا کہنا تھا کہ تمام ملوث افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے جلد پکڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے اقدامات نہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پرجھوٹ پھیلایا گیا ، پاکستانی سفیر ہر لمحے ہمارے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور طلبا کے تحفظ کیلئے ہردروازہ کھٹکھا رہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی سیفر حسن علی ضیغم نے گفتگو کرنا چاہی تو طلبا نے شورشرابا کیا جس پرسفیرکو واپس جانا پڑا۔
دوسری جانب کرغزستان میں پاکستانی سفیرحسن علی ضیغم نے بشکیک کی اکیس جامعات کی انتظامیہ کو کلاسز اور امتحانات آن لائن منتقل کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔