محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل بارے پالیسی بیان جاری کر دیا گیا۔
ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں گندم کی ترسیل پرکوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل وحمل کی اجازت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم خریداری پالیسی 2024 کے مطابق گندم کی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم ترسیل پر پابندی بارے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔