لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی سے بدلہ نہیں لینانہ ہی انتقام کی سیاست کرنی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور ملکی مسائل کے حل کیلئےمل کرچلنےپراتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی قائد کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی کے بیانیے کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ نوازشریف اکیس اکتوبر کوہی وطن آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
لندن میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی سے بھی گریز کیا جائے گا۔ اور اتفاق کیا گیا کہ آج جو حالات ہیں وہ سب انتقامی سیاست کا ہی نتیجہ ہے،لہٰذا اب مفاہمت ہوگی اور پاکستان کے بڑے مسائل حل کرنے کیلئے مل کر چلا جائےگا۔